امام کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور تدفین مدینہ منورہ میں ہو گی۔
ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق، مسجد نبوی، مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت کرنے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری مدینہ میں انتقال کر گئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق امام کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بھی مدینہ میں ہوگی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیل القاری جن کا تعلق اصل میں مظفرآباد سے ہے وہ مدینہ میں مسجد قبا کے امام بھی تھے۔
سعودی حکام نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے امام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
شیخ محمد بن خلیل القاری کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب میں ایک مشہور قاری تھے اور ان کے متعدد شاگرد اس وقت مملکت کی مقدس مساجد میں امامت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔