18 injured and 4 died in an accident near Chilas

18 injured and 4 died in an accident near Chilas

18 injured and 4 died in an accident

گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے شہر نیشنل ہائی وے چلاس کے قریب اتوار کی صبح سڑک حادثے میں 4 مسافر جاں بحق اور خواتین سمیت 18 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق راولپنڈی سے سکردو جانے والی بس مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں چار مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ 1122 ریسکیو حکام نے بتایا کہ تصادم کے بعد دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گری تھیں۔

پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ریجنل ہسپتال چلاس منتقل کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *