یوم شہداء پاکستان 25 مئی کو منایا جائے گا۔

پاکستان کے شہداء کی بے لوث قربانیوں کے اعزاز میں حکومت نے 25 مئی بروز جمعرات کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ’’یوم شہدائے پاکستان‘‘ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ مادر وطن کے امن و سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 25 مئی کو ’’یوم شہدائے پاکستان‘‘ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یوم شہداء پاکستان کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا اور قوم کو اس پیغام کو پہنچانا ہے۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

یوم شہدائے پاکستان پر ملک بھر میں شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

خصوصی پروگراموں اور تقریبات میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کی جائے گی جب کہ پاک افواج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کی یادگار پر سلامی دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *